اجراء کی تاریخ: 27 دسمبر 2022 - 21:35

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ علاقائی مذاکرات کے سلسلے میں عمان روانہ ہوگئے۔

حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز تہران سے مقسط کو روانہ ہوگیا جن کا مقصد عمانی حکام کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
امیرعبداللہیان نے گزشتہ ہفتے اردن میں دوسری بغداد کے اجلاس میں شرکت کی اور اس اجلاس کے موقع پر غیرملکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ مذاکرات کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل کے ساتھ مختلف موضوعات سمیت ویانا میں مذاکرات پر گفتگو کی۔
انہوں نے فرانسیسی، کویتی، قطری، اردنی، مصری اور عراقی کے ساتھ ملاقاتیں اور گفتگو کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu