اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2022 - 10:00

تہران، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ بغداد 2 اجلاس میں شرکت کے لئے اردن کے دارالحکومت امان پہنچے ہیں جہاں پر وہ عراق کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں عراق کے حوالے سے ایرانی نقطہ نظر پیش کریں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اردن کے دارالحکومت امان پہنچے جہاں وہ عراق کے ہمسایہ ممالک کی جانب سے عراق میں امن و استحکام کے لئے منعقدہ بغداد 2 اجلاس میں شرکت کریں گے اور عراق میں امن و امان اور ڈیویلپمنٹ کےلئے ایرانی نقطہ نظر پیش کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu