تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکہ تباہی کی تلاش میں ہیں اور ایک مضبوط ایران بنانے کے بجائے تباہ شدہ ایران بنانا چاہتا ہے۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز بدھ  تہران یورنیورسٹی میں طلباء و طالبات کے دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تباہی کی تلاش میں ہیں اور ایک مضبوط ایران بنانے کے بجائے تباہ شدہ ایران بنانا چاہتا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران شام اور افغانستان بن جائے لیکن انہوں نے حساب کتاب میں غلطی کی اور تعلیم یافتہ ایرانی مرد و خواتین انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رئیسی نے کہا کہ امریکہ ہماری ترقی کو روکنا چاہتا تھا اور ہم نے کبھی بھی ملک کی ترقی کے رکنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا خیال تھا کہ ملک رک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پڑوسیوں سے رابطے کے لیے ہمیں FATF کا رکن بننا چاہیے لیکن اس دوران آپ سب نے دیکھا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارا رابطہ اور خطے کا تجارتی انفراسٹرکچر میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ کیا گیا۔

رئیسی نے  13ویں حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ ایران مضبوط نہ ہو، لیکن ہمارے عوام اور ہمارے طلباء نے انہیں ناکام بنایا، آج ایران 6 قسم کی ویکسین تیار کر رہا ہے اور برآمد کر رہا ہے، اور دشمن کی پابندیوں نے ہمیں ترقی سے نہیں روکا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اعتراض اور احتجاج کو سننا چاہئے اور ہم ہمیشہ طلباء کی باتوں کو سننے کے لئے پرعزم ہیں۔ احتجاج فسادات اور بلووں سے مختلف ہے؛ احتجاج اصلاح اور کمال کی طرف لے جاتا ہے جبکہ فسادات و بلوا تباہی اور مایوسی کا باعث بنتے ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے کہاکہ آمر کون ہے؟ جس نے ملک پر اتنی پابندیاں لگائیں۔ اس دنیا کی سب سے ظالم اور آمرانہ حکومت امریکہ کی ہے۔ انہوں نے طلباء کی جانب سے"امریکہ مردہ باد" کے نعروں کے بعد کہاکہ 16 آذر دنیا کے سپر ڈکٹیٹر امریکہ کے خلاف جنگ کی علامت ہے اور کلنٹن کے دعوے کے مطابق، امریکہ وہی ہے جس نے داعش کو بنایا اور پھر اسی نے ایک بچے کو بندوق دی اور اسے شاہچراغ کے مزار پر بھیجا اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا امریکہ سے سوال ہے کہ کیا آپ آمر نہیں ہے؟ آپ ایک آمر ہے۔ کیونکہ آپ نے داعش بنایا، لوگوں کے ہاتھوں میں اسلحہ دی اور علاقے کو ناامن بنایا اور اب آپ ایران کے لوگوں کی زندگی بچانے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ تم پر خدا کی لعنت ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران کی مضبوطی اور استحکام امریکیوں کا ہدف نہیں ہیں بلکہ وہ ایران کو  افغانستان، لیبیا اور دوسرے ان ممالک کی طرح دینا چاہتے ہے کہ جہاں پر انہوں نے ظلم کرکے نابود کیا۔لیکن ایرانی باشعور اور باوقار عوام دیگر ممالک کے برعکس کبھی بھی امریکیوں کی ایسی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال سات دسمبر کو یونیورسٹی طلبا کا قومی دن منایا جاتا ہے۔
سات دسمبر انیس سو ترپن کو ایرانی طلبا نے اس وقت کے امریکی نائب صدر ریچرڈ نیکسن کے دورہ تہران اور ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف تہران یونیورسٹی کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔
امریکہ سے وابستہ ظالم شاہی حکومت کے گماشتوں نے احتجاج کررہے طلبہ کو  گولیوں کا نشانہ بنا کر مظاہرے کو کچل دیا تھا۔ اس حملے میں تین طلبا شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز