ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے خطے اور دوطرفہ تعلقات میں سلامتی کو ایک اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کو کردستان کے علاقے سے خطرہ ہونے کی توقع نہیں ہے اور مرکزی حکومت ان اقدامات کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے مشترکہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی مذاکرات کے نتائج پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دراین اثنا عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح پر اطیمیان کا اظہار کرتے ہوئے بغداد اور تہرن کے تعاون کو مشترکہ سلامتی کی ضمانت قرار دیا اور کہا کہ بغداد اپنے ہمسایہ ممالک کو عراقی سرزمین سے خطرہ ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
نیز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے عمل اور نتائج کا جائزہ لیا اور کثیر الجہتی علاقائی تعاون پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu