تہران۔ ارنا- ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری اور انسانی حقوق کونسل کے سربراہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں حصہ لینے اور باہمی اور کثیر الجہتی ملاقاتوں کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، تہران کے عوام کی خاتون نمائندہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور "زہرہ الہیان" اس دورے میں "کاظم غریب آبادی" کا ساتھ دیں گی۔

واضح رہے کہ ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری، دورہ نیویارک کے موقع پر غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اراکین، اقوام متحدہ کے چارٹر کے دوست گروہ اور دیگر ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu