تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کو دینے والے ڈرونز یوکرین جنگ سے کئی مہینوں پہلے کے ہیں۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز ایرانی وزارت خارجہ کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے دوستوں کے گروپ کے قومی رابطہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے  ہو‏ئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بعض مغربی ممالک کی طرف سے یہ ہنگامہ آرائی کہ ایران نے روس کو یوکرین کی جنگ میں مدد کے لیے میزائل اور ڈرون فراہم کی ہے میزائل کا حصہ بالکل غلط ہے، ڈرون کا حصہ درست ہے اور ہم نے یوکرین کی جنگ سے مہینوں پہلے روس کو بہت کم ڈرون فراہم کیے تھے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم نے یوکرین کے وزیر خارجہ سے اتفاق کیا کہ وہ ہمیں کوئی بھی ایسی دستاویزات فراہم کریں جن سے یہ ظاہر ہو کہ روس نے یوکرین میں ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ہفتے قبل ایک یورپی ملک میں اس موضوع پر اتفاق کیا، ہمارا دفاعی اور سیاسی وفد اس یورپی ملک میں گیا تھا لیکن بدقسمتی سے یوکرائنی وفد نے 90ویں منٹ میں شرکت نہیں کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز