شیراز۔ ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے شاہچراغ (ع) کے حالیہ دہشتگردانہ حملے کے شہداء سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے دباؤ، ایران کی عظیم قوم کےدرمیان اتحاد اور یکجہتی میں کوئی اثر مرتب نہیں کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علی بہادری جہرمی" نے ہفتہ کے روز کو شاہچراغ (ع) کے حالیہ دہشتگردی حملے کے شہداء کو سپرد خاک کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس حملے میں کئی ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے محب وطن اور مسلمان عوام نے ہمیشہ یہ دکھایا ہے کہ وہ مختلف تاریخی ادوار میں دوسرے ممالک کے حکام اور عوام سے ایک قدم آگے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج بھی ان کی شکایات اور مسائل کے باوجود لوگ پہلے سے زیادہ جذباتی انداز میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے دوسرے وقتوں میں جب کچھ ہوتا تو منظر عام پر آتے تھے تا کہ فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف اپنی مخالفت اور احتجاج ظاہر کریں اور یہ کہیں کہ ہم سب ایک قوم ہیں۔

بہادری جہرمی نے کہا کہ یہ حاضریاں ان تمام لوگوں کے منہ پر زور دار ٹھونس ہیں جن کے پاس اس سرزمین کے اور مسائل کا حل دیکھنے کی آنکھیں نہیں ہیں اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس ملک کے سامنے کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں سبق اور تجربہ نہیں ملتا کہ جب بھی وہ اس سرزمین کے سامنے کھڑے ہوئے، لوگ زیادہ متحد، مضبوط،  اورسنجیدہ ایمان کے ساتھ تھے اور اپنی ترقی کو تیز رفتاری سے جاری رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت احمد بن موسی شاہچراغ (ع) کیخلاف حالیہ دہشتگردانہ حملے کے 11 شہداء کو سپرد خاک کرنے کی تقریب آج مطابق 29 اکتوبر کو منعقد ہور ہی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز