تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔
ایک پرانی روایت کے مطابق، شیراز کے بہت سے لوگ جمعرات کی رات شاہ چراغ کے مزار پر جاتے ہیں۔
صوبہ فارس کے پولیس کمانڈر کے مطابق، اس دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے اس دہشتگردی کی کارروائی میں حصہ لینے والے دوسرے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu