ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز بدھ ایرانی وزارت خارجہ میں اپنے بیلاروسی ہم منصب ولاڈیمیر ماکی کا پرتپاک استقبال کیا۔
فریقین نے 27 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
ایران اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ دوطرفہ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔