نیویارک، ارنا - روس کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے نے یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کرنے کے دعوے کی تردید کی ہے۔

واسیلی نبنزیا نے گزشتہ روز  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 'یوکرین میں سلامتی اور امن کے تحفظ' کے عنوان سے منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرون  کے استعمال کرنے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقوام متحدہ غلط تحقیقات کرے تو ہم اس پر نظر ثانی کریں گے، کیونکہ اس کے بعد وہ غیر جانبدار نہیں ہے۔

پیوٹن کی حکومت کے نمائندے نے کہا کہ اقوام متحدہ کو یوکرین میں استعمال ہونے والے ڈرون کی تحقیقات کے لیے ٹیم بھیجنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے خرید ہونے والے ڈرونز کے بارے میں شائع ہونے والے غلط اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu