تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کی کونسل کیجانب سے بعض ایرانی اداروں اور افراد کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد یورپی اداروں اور افراد کیخلاف پابندیاں عائد کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کی کونسل کیجانب سے بعض ایرانی اداروں اور افراد کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے ان کو بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی واضح مثال قرار دے دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ خاص سیاسی عزائم سمیت بے بنیاد معلومات اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر اور ان سے منسلک میڈیا کیجانب سے دعوے کیے گئے بیانات، اس غیر تعمیری اور غلط فیصلے کی بنیاد ہوئی ہے۔

کنعانی نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ایران کیخلاف پابندیاں لگانے کے فیصلے کو ایک جانبدارانہ نقطہ نظر کے تسلسل اور سیاسی اہداف کے حصول کے لیے انسانی حقوق کے غلط استعمال کے سلسلے میں قرار دیتے ہوئے اس طرح کے فیصلے کو بنیادی طور پر مسترد اور غیر موثر اور غلط قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی عظیم قوم پہلے ہی یورپی یونین اور اس کے ارکان کو امریکہ کی زیادہ سے زیادہ غیر قانونی پابندیوں کا ساتھ دینے اور اپنے جوہری وعدوں کو پورا کرنے کیلئےکوئی عملی اقدام نہ اٹھانے کی وجہ سے انسانی حقوق کا سب سے بڑا خلاف ورزی کرنے والا سمجھتی ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی اداروں اور افراد کیخلاف لگائے گئے تمام الزامات کا مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے حالیہ فیصلے کے رد عمل میں کہا کہ ہم بہت جلد یورپی اداروں اور افراد کیخلاف پابندیاں عائد کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز