تہران۔ ارنا- قائد اسلامی انقلاب نے 11 ستمبر کو کھیل شہداء کانگریس کے شرکاء اور کھیلوں کے شہداء کی ماؤں کے ایک گروپ سے ملاقات میں فرمایا کہ یوکرین جنگ کے بعد کھیل کے شعبے پر پابندیوں نے اس بات کو ظاہر کی کہ جہاں مغرب کے مفادات کا تقاضا ہوتا ہے وہ آسانی سے اپنی سرخ لکیروں پر آنکھیں بند کرتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے 11 ستمبر کو کھیل شہداء کانگریس کے شرکاء اور کھیلوں کے شہداء کی ماؤں کے ایک گروپ سے ملاقات میں فرمایا کہ جب ہمارے کھیلاڑی ناجائز صیہونی ریاست سے سے مقابلہ نہ کرنے کی وجہ سے تمغہ سے محروم ہو جاتے ہیں تو یہ دراصل ایک فتح ہے کیونکہ مقابلے کا مطلب غاصب، جلاد اور بچوں کے قاتل ریاست کو تسلیم کرنا اور تکنیکی اور ظاہری فتح کی قیمت پر اخلاقی فتح کو پامال کرنا ہے جو بالکل ناقابل قدرہے۔

انہوں نے یوکرین جنگ کے بعد کھیل کے شعبے پر عائد کی گئی پابندیاں، سامراجیوں اور ان کے نقش قدم پر چلنے والوں کے سیاست اور کھیل کو ایک دوسرے سے نہ جوڑنے کے کھوکھی دعوے ظاہر ہوتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں مغرب کے مفادات کا تقاضا ہوتا ہے وہ آسانی سے اپنی سرخ لکیروں پر آنکھیں بند کرتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu