تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے چین کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین جو یکطرفہ پن کے دو مخالف ممالک ہیں، میں کثیر الجہتی تعاون کی بڑی صلاحیتیں ہیں اور بلا شبہ، جامع تزویراتی شراکت داری کو نافذ کرنے کے لیے دونوں فریقین کی سنجیدہ خواہش، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کا ایک واضح ویژن ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے اپنے چینی ہم منصب "شی جین پینگ" کے نام میں ایک پیغام میں چینی حکومت اور عوام کو قومی دن کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنیا کو ایک ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلئے آزاد ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت انسانی مشترکہ مفادات کی فراہمی کیلئے عالمی طریقہ کار نکالنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، چینی صدر کی تجویز کردہ "عالمی توسیع" اور "عالمی امن" کی حکمت عملیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کا قوموں کے اجتماعی مفادات اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور عالمی امن و استحکام کو تقویت دینے کی تجاویز کے طور پر کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران اور چین جو یکطرفہ پن کے دو مخالف ممالک ہیں، میں کثیر الجہتی تعاون کی بڑی صلاحیتیں ہیں۔

صدر رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بلا شبہ، جامع تزویراتی شراکت داری کو نافذ کرنے کے لیے دونوں فریقین کی سنجیدہ خواہش دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کا ایک واضح ویژن ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، باہمی فریم ورک اور کثیر الجہتی تنظیموں اور اداروں کے دائرے کار میں چین سے کثیر الجہتی تعاون پر تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu