تہران، ارنا - پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تباہ کن سیلاب اور ایران کے صدر کے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ حالیہ رابطے کے بعد، ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تباہ کن اور طوفانی سیلاب اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے پاکستانی وزیر اعظم  شہباز شریف کے ساتھ حالیہ رابطے کے بعد، ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی امداد کی کھیپ پاکستان بالخصوص صوبہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایران کی مشترکہ سرحدی گزرگاہ "ریمدان" پر  پہنچ گئی۔ اس کھیپ کو پاکستان کے ہلال احمر حکام کے حوالے کیا گیا۔

ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر کی موجودگی میں بدھ کے روز شہر چابہار میں ریمدان بارڈر کے ذریعہ اس کھیپ پاکستان بھیج کی گئی۔

اس کھیپ میں 1000 خیمے، 2000 قالین اور 4000 کمبل شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu