تہران۔ ارنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ بچوں کا قتل؛ جو صہیونی ریاست کیلئے معمول بن چکا ہے اس ریاست کی مستقبل سے متعلق اسٹریٹجک خوف کی علامت ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، قطر کے نائب وزیر خارجہ برائے علاقائی امور "محمد بن عبدالعزیز الخلیفی" نے آج بروز ہفتہ کو نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی" سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر علی باقری کنی نے فلسطینی قوم کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا قتل؛ جو صہیونی ریاست کیلئے معمول بن چکا ہے اس ریاست کی مستقبل سے متعلق اسٹریٹجک خوف کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انسانی اصول اور معیارات میں بچوں کے قتل کی مذمت کی جاتی ہے۔ صہیونیوں نے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ مقبوضہ علاقوں میں قابضوں کیخلاف اسٹریٹجک خطرہ، ابھرتی ہوئی نسل پر مبنی ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مسئلے کی معیاد کبھی ختم نہیں ہوگی اور یہ ہمیشہ دنیائے اسلام کا پہلا ہی مسئلہ رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی اقوام کو گزشتہ سے زیادہ فلسطینی قوم کی مختلف میدانوں میں حمایت کرنی ہوگی۔

دراین اثنا نائب قطری وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور قطر کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی تمام شعبوں میں ترقی پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز