تہران۔ ارنا۔ ایرانی صدر نے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ آج، اربعین مارچ، بین الاقوامی مزاحمت کا مظہر ہے جس نے دنیائے اسلام کے بہت سارے مسلمانوں کے دلوں کو بصیرت سے بھر پور مزاحمت کی علامت یعنی حسین بن علی (ع) کے ارد گرد جمع کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر "سید ابراہیم رئیسی" نے آج بروز ہفتے کو زائرین اربعین کے مارچ کے قافلے جو مشہد مقدس سے کربلا تک 72 دنوں کے اندر پیدل چلنے والے ہیں، کو ایک پیغام میں کہا کہ اربعین مارچ میں "ایمان اور دلی اعتقاد" سمیت "پیار اور محبت" کی لہر دیکھائی جاتی ہے اور اور تنازعات اور اختلافات سے ہٹ کر دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں کا یہ ہم آہنگی اور تعاون مکتب اہل بیت (علیم السلام) کی اعلی خصوصیات کا مظہر ہے۔

صدر رئیسی کے پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اربعین حسینی، تاریخ کی ایک جاری داستان ہے جس کے پیروکاروں کے دلوں کو صاف کرتی ہے اور حق کی راہ پر چلنے والوں کے عزم کو مزید پختہ بنادیتی ہے اور پوری دنیا میں  حضرت امام حسین (ع) کے دلداوں کی حتمی فتح کی آواز کو گونجتی ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اربعین، واقعہ عاشورا اور حضرت حسین بن علی (ع) کے پیغام کو ہمیشہ کیلئے باقی رہنے کا مظہر ہے؛ اسی لیئے حسین (ع) کے دلدادوں کے پیدل مارچ نے پوری دنیا کی توجہ کو عاشورا کے پیغام کی طرق مبذول کرواتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج، اربعین مارچ، بین الاقوامی مزاحمت کا مظہر ہے جس نے دنیائے اسلام کے بہت سارے مسلمانوں کے دلوں کو بصیرت سے بھر پور مزاحمت کی علامت یعنی حسین بن علی (ع) کے ارد گرد جمع کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu