تہران، ارنا- المصطفطی (ص) ایوراڈ کے چوتھے دور کے فاتح اور اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کی صلاحیت کو بڑھانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کی علم پر مبنی سرگرمیوں کی شاندار پوزیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دنیائے اسلام کے مفادات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار،"اقبال چودھری" نے آج بروز منگل کو ایران کی علم پر مبنی کمپنیوں کے کچھ ڈائریکٹرز کے ایک وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر، اسلام آباد میں تعینات ارنا نمائندے کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، اسلامی تعاون تنظیم کے 57 ممبران کا ایک بڑا اور ٹاپ ملک ہے جس نے علم پر مبنی سرگرمیوں اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

چودھری نے مزید کہا کہ  ین الاقوامی میدان میں ایران کیخلاف سیاسی پابندیوں کے باوجود، اس ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی بڑی صلاحیت ہے۔

پاکستانی سائنسدان نے کہا کہ ایران کو دنیا میں نینو ٹیکنالوجی کی میدان میں تیسری پوزیشن حاصل ہے اور اور یقینی طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں اس ملک کا تعاون بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ COMSTEC کمیٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک فعال ملک کے طور پر ایران اور اس کے علم پر مبنی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ 

اقبال چودھری جو ستمبر 2021 میں "حیاتیاتی نامیاتی کیمسٹری" کے میدان میں المصطفی (رہ) ایوارڈ کے فاتح بن گئے، نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ایران، دنیائے اسلام کے مفادات کی فراہمی کا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اسی مناسبت سے، COMSTEC کا ایران کے بہت سے اعلی سائنسی اداروں جیسے کہ شہید بہشتی یونیورسٹی کے ساتھ بہت قریبی تعاون ہے اور اس طرح، یہ کم ترقی یافتہ ممالک کے سائنسدانوں کی ایران میں نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے اور انہیں ایرانی سائنسدانوں کی ترقی کی نگرانی میں اپنی سائنسی اور تکنیکی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کی نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیسری پوزیشن رکھنے والے کے طور پر، اس  شعبے میں بہت بڑی مدد کی ہے اور ہم ایرانی فریق کے ساتھ ایک بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں جس میں ہم کم از کم ایک سو طلباء کو اسکالرشپ پیش کر سکتے ہیں تاکہ وہ ایران میں رہ کر اور نینو ٹیکنالوجی کے اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے نینو میڈیسن کی صنعت کو ترقی دینے کا طریقہ سیکھ سکیں۔ 

**9467

  ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز