تہران، ارنا- سنئیر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ شام کی سلامتی، آزادی اور یکجہتی اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے انتہائی اہم ہے؛ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد مخبر" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر خارجہ "فیصل مقداد" سے ایک ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ان سالوں میں رویہ، شامی ارضی سالیمت کے احترام پر مبنی ہے اور ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ انسداد دہشتگردی سے شامی ارضی سالیمت کیخلاف کوئی خطرہ نہیں ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے تہران- دمشق کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی سطح کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سنجیدہ سفارتکاری کی ترجیحات میں قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں اور سرگرم اقتصادی کارکنوں کی سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور مناسب اقتصادی تعاون کے ماحول کی فراہمی پر زور دیا۔

سنئیر نائب ایرانی صدر نے اس بات پر زوردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تمام شعبوں میں شام سے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے اور اگر دمشق کیجانب سے مناسب پلیٹ فارم کی فراہمی ہوجائے تو باہمی تعلقات کی توسیع میں سنجیدہ تبدیلی نظر میں آئے گی۔

مخبر نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ سیاسی سطح پر دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے باوجود، تہران دمشق کے اقتصادی تعلقات، سیاسی تعلقات کی مناسبت سے نہیں بڑھ گئے ہیں اسی بنا پر بینکنگ تعلقات کی توسیع اور مالیاتی لین دین میں آسانی لانا؛ مشترکہ سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے۔

اگر ایران کی شام کی حمایت نہیں ہوتی تو اب علاقائی صورتحال بہت مختلف ہوتی

در این اثنا فیصل مقداد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی بھر پور حمایت کی ہے اور  اگر ایران کی شام کی حمایت نہیں ہوتی تو اب شام اور علاقائی صورتحال بہت مختلف ہوتی۔

انہوں نے امریکہ اور تسلط پسندانہ نظام کیجانب سے ایران اور شام کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی سازشوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو اب ایران اور شام میں رونما ہوگئی ہے وہ اقتصادی دہشتگردی ہے اور جو ملک اقوام کے خلاف ایسے ظالمانہ اور یکطرفہ اقدامات کرتا ہے وہ جنگی مجرم اور انسانیت کا دشمن ہے۔

ایران کی شامی امداد کو کبھی نہیں بھولیں گے

شامی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم ایران کی حمایتوں سے شام کیخلاف امریکی قبضے کا خاتمہ دیں گے اور شامی حکومت اور عوام اس سلسلے میں ایرانی امداد کو کبھی نہیں بھولیں گے اور تہران- دمشق تعلقات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز