تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جون مہینے میں  ملک میں نان آئل مصنوعات کی غیر ملکی تجارت کی شرح میں 3 فیصد اضافہ ہوکر یہ 9۔8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور درآمدات کے مقابلے میں برآمدات کی ترقی سے اسی مہینے میں ملک کا تجارتی توازان مثبت 204 ملین ڈالر ہوگیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "روح اللہ لطیفی" نے جون مہینے میں ملک میں نان آئل مصنوعات کی غیر ملکی تجارت کی صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے کے دوران ملک میں 13 ملین 622 ہزار ٹن نان آئل مصنوعات کی لین دین ہوئی جن کی مالی شرح 8 ارب 902 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان نان آئل مصنوعات کی غیر ملکی تجارت میں برآمدات کا حصہ 10 ملین 650 ہزار ٹن سامان پر مشتمل تھا جن کی مالیت کی شرح 4 ارب 553 ملین ڈالر رہا اور درآمدات کا حصہ بھی 2 ملین 972 ہزار ٹن مصنوعات پر مشتمل تھا جن کی مالیت کی شرح 4 ارب 340 ملین ڈالر رہا۔

ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا کہ جون میں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات کی ترقی سے اسی مہینے میں ملک کا تجارتی توازان مثبت 204 ملین ڈالر ہوگیا۔

لطیفی نے اسی عرصے میں تجارتی صورتحال میں تبدیلیوں سے متعلق کہا کہ اس سال کے جون میہنے میں برآمدات کی مالی شرح میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے لیکن اس سال میں درآمدات میں 5۔6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے جون میہنے میں غیر ملکی ٹرانزٹ کی صورتحال سے متعلق کہا کہ اسی مہینے میں ایران کے راستے ایک ملین 14 ہزار ٹن غیر ملکی مصنوعات کی منتقلی ہوئی جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن میں 213 ہزار ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے اور 24 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز