تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک روس میں دوسری کیسپین اقتصادی کانفرنس کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک روس میں دوسری کیسپین اقتصادی کانفرنس کی حمایت کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل کو اشک آباد میں منعثدہ کیسپین ساحلی ممالک کے چھٹے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ  اس اجلاس کا انعقاد؛ بحیرہ کیسپین سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک اچھا موقع ہے جو بحیرہ کیسیپن میں پانچ جہتی تعاون کے توسیع کا باعث بنے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ کیسپین کی قانونی صورتحال کے کنوینشن کے معاہدے پر دستخط سے 4 سال گزر چکے ہیں؛ اگرچہ ہم نے اس حوالے سے ایک اہم قدم اٹھایا ہے لیکن بہت اہم مسائل بشمول بحیرہ کیسپین کے "پانی کے علاقوں کا تعین" اور"بستر اور ذیلی بستر کی حد بندی" بغیر کسی حل کے رہ گئے ہیں۔"

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بدستور بحیرہ کیسپین میں قیام سلامتی اور استحکام اور پانچ جہتی اقتصادی تعاون کے باہمی مکنیزم کی حمایت کرتا ہے۔ یہ مسئلہ بحیرہ کیسپین کے تمام ساحلی ممالک کے قومی مفادات اور سلامتی کی فراہمی مکے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ  ہم روس میں دوسری "کیسپین اقتصادی کانفرنس" کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کو بطور ترقی، خوشحالی اور توسیع کے دو بازورں کے بحیرہ کیسپین میں دونوں شعبوں بشمول تجارت اور نقل و حمل پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز