ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" بدھ کے روز مطابق 29 جون کو ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں کیسپین ساحلی ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔
صدر رئیسی کیسپین ساحلی ممالک کے اجلاس میں شرکت اور تقریر کے علاوہ اس اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے صدور سے ملاقات اور گفنگو کریں گے۔
واضح رہے کہ کیسپین ساحلی ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس کا 29 جون کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بحیرہ کیسپین کے 5 ممالک کے صدور حصہ لیں گے۔
بحیرہ کیسپین کے حوالے سے ان ممالک کے درمیان تعاون کے طریقہ کار کا جائزہ اور سربراہان مملکت کی موجودگی کی تیاری اشک آباد میں وزرائے خارجہ کی کونسل کا سب سے اہم ایجنڈا ہے جو اس اہم اجلاس سے پہلے کئی اجلاسوں میں حصہ لیتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu