تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  آج رات ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایران کا دورہ کریں گے۔

سعید خطیب زادہ نے آج بروز جمعہ کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزپ بورل' آج رات ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایران کا دورہ کریں گے۔

اس کے کہنے کے مطابق یہ دورہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان جاری مشاورت کا حصہ ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، بعض علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ پابندیوں کےخاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز