تہران، ارنا- طالبان کی کابینہ کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت عالمی برادری بالخصوص اسلامی ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق، "عبدالکبیر" نے افغان زائرین کی سعودی عرب میں روانگی کے عمل میں شرکت کرکے افغانستان می تبدیلیوں کے بعد ملک سے ہجرت کرنے والے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی واطن واپس آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، طالبان دنیا کے تمام ممالک اور مسلمانوں سے اچھے، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور ہمارا اسلامی ممالک کو برادارنہ اور اچھا پیغام ہے۔

نیز طالبان کی کابینہ کے دوسرے نائب سربراہ "عبدالسلام حنفی" نے کابل ایئرپورٹ میں افغان زائرین کو سعودی عرب میں منتقلی کی تقریب میں حاضر ہوکر کہا کہ رواں سال کے دوران، 13 ہزار سے زائد فاغان شعری حج کی تقریب میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ افغان زائرین کا پہلا گروپ اتوار کو کابل سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا۔

افغانستان میں طالبان کے دوبارہ قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ افغان شہری حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@