تہران، ارنا - ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان اچھے اقتصادی تعلقات ہیں اور ہم بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے فیز 2 اور 3 کے فروغ کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

یہ بات بہروز کمالوندی نے  نائب روسی وزیر اعظم "الکساندر نواک اور ایرانی وزیر تیل 'جواد اوجی' کے ساتھ  ایک مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات خاص طور پر جوہری مسئلے کے شعبے میں بہت اچھے ہیں اور ہم روس کے ساتھ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے فیز 2 اور 3 کی ترقی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

کمالوندی نے مزید بتایا کہ چونکہ یہ بڑا منصوبہ ہے اسی لیے اس میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ لہذا ہمیں مالی مسائل کو مد نظر رکھنا چاہیے اور اس سلسلے میں ہم روس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

لیبلز