مشہد، ارنا- ایرانی صوبے خراسان رضوی کی سرخس اقتصادی زون کے سی او ای نے کہا ہے کہ سی آئی بی ٹی چین کے سینئر ایگزیکٹوز کی سرخس اقتصادی زون کے دورے کے بعد، چینی کمپنی نے اس خصوصی اقتصادی زون میں ایک کنٹینر ڈاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بارٹر سسٹم کے ذریعے سامان کی منتقلی کرسکے۔

"محمد رضا کلائی" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میکرو پالیسیوں میں مشرقی علاقے کے ساتھ بامقصد تعامل کو بہت اہمیت حاصل ہے، خاص طور پر تیرہویں حکومت میں پڑوسیوں اور وسطی ایشیا اور چین کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیح حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرخ کی خصوصی اقتصادی زون میں چین کے ساتھ تجارت کی بڑی صلاحیت ہے، اور خطے کی ڈاکنگ اور ریل کی سہولیات کو چین اور دیگر ممالک کے ساتھ برآمدات اور سامان کی آمدورفت بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کی سرخس اقتصادی زون کے سی او ای نے کہا ہے لاجسٹکس کے شعبے میں ہماری پالیسیوں میں سے ایک خاص طور پر چین کے ساتھ سامان کی ترسیل، ٹرین کے سفر کے وقت میں کمی، رفتار میں تیزی اور سروس کے معیار میں بہتری لانا ہے۔

کلائی نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران، چین سے سرخس تک کئی ٹرینوں نے سفر کیا ہے، اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ مشرقی چین میں ہورگوس سے سرخس تک ریل اور تجارتی راستہ اقتصادی اور کافی کفایتی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کا شہر ہورگوس چین اور وسطی ایشیا اور یورپ کے درمیان ریل اور سڑک کراسنگ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق 2020 کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران چین سے برآمدی اور درآمدی اشیاء لے جانے والی 4,200 مال بردار ٹرینوں نے اس راستے سے ایشیائی اور یورپی ممالک کا سفر کیا۔

چین کی سرخس کی خصوصی اقتصادی زون میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

سرخس خصوصی اقتصادی زون کے تعلقات عامہ کے اعلامیہ کے مطابق چینی کمپنی سی آئی بی ٹی کے سینئر ڈائریکٹر نے اس خصوصی زون کے عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ میٹنگ میں کہا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ، گزشتہ ہفتوں کے دوران، ایران میں مغرب سے مشرق تک متعدد آزاد تجارتی اور خصوصی اقتصادی زونز کی سہولیات اور محل وقوع کا دورہ کیا، اور ہم سراخ خصوصی اقتصادی زون میں دستیاب سہولیات اور صلاحیتوں سے حیرت انگیز طور پر متاثر ہوئے۔

"خوان فینگ ژن" نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی منصوبہ انزالی اور سرخس بندرگاہوں میں 2 بارٹر سسٹم مراکز قائم کرنا ہے، لہذا واپسی کے فوراً بعد، ہم انزلی اور سرخس خصوصی زون میں کمپنی کا نمائندہ دفتر قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمپلیکس میں ہماری ابتدائی سرمایہ کاری پہلے مرحلے کے لیے 50  ملین ڈالر ہے اور یہ اگلے چند سالوں میں  5 ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@