یہ بات کاظم غریب آبادی نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کا سیاسی پناہ گزينوں کو زبردستی منتقل کرنے کا منصوبہ اس کے بین الاقوامی وعدوں اور ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔
غریب آبادی نے کہا کہ یہ اقدام انسانی اور اخلاقی تحفظات کو مکمل طور پر نظرانداز کرتا ہے۔ برطانیہ کا تاریک انسانی حقوق کا ریکارڈ اپنے لیے بولتا ہے!
برطانوی حکومت مانش چینل کے ذریعے امیگریشن کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو افریقی ملک روانڈا میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 20 اپریل 2022 - 11:17
تہران، ارنا – نائب ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کے برطانیہ کے منصوبے پر تنقید کی۔