اسلام آباد - ارنا - پاکستان کے وزیر اعظم ایرانی صدر کی سرکاری دعوت پر چند منٹ قبل تہران کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ارنا  کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکیہ کے سرکاری دورے کے اختتام پر استنبول سے تہران کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

توقع ہے کہ پاکستانی فوج کے چیف جنرل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ایران کے دورے کا حصہ ہونگے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ، ایرانی حکام سے ملاقات اور شہباز شریف کے وفد میں شامل ہونے کے لیے چند گھنٹے قبل تہران روانہ ہوئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستانی وزیر اعظم کا تہران کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔