ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ اس ملاقات میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کو تازہ ترین علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مدثر ٹیپو نے ایران- امریکہ جوہری مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔