تہران/ ارنا- حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ارنا کے نمائندے سے کہا کہ اب تک ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کا رجحان مثبت رہا ہے۔

انہوں نے اٹلی میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں کہا کہ یہ سلسلہ وزارت خارجہ کے تحت انجام پا رہا ہے اور کابینہ کا ارتکاز اس پر نہیں ہے۔

کابینہ کی ترجمان نے بتایا کہ ان مذاکرات کے تحت کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات اور فنی سطح کی بات چیت کی تیاری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں انجام پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں ماہرین کی سطح پر مذاکرات انجام پائیں گے اور پھر مسقط میں اعلی سطحی مذاکرات ہوں گے۔

حکومت کی ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کا رجحان مثبت رہا ہے تاہم جس طرح رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ نہ مذاکرات کی جانب سے حد سے زیادہ حسن ظن کا شکار ہیں نہ ہی شدید بدگمانی رکھتے ہیں۔

فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پابندیوں کے خاتمے اور عوام کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور وقار کے مطابق قدم اٹھایا ہے اور مستقبل میں بھی انہیں اصولوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔