ایران کے وزیر خارجہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے راونڈ میں شرکت کے لیے اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مہرآباد ایئرپورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا راونڈ جس کی صدارت ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو ویٹکوف کریں گے، آج روم میں ہو نگے۔
بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کا یہ راونڈ بھی بالواسطہ طور پر سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے ہوگا۔
انہوں نے مذاکرات کے لیے روم کے انتخاب کی وجہ کے بارے میں کہا کہ روم کا انتخاب عمانی وزیر خارجہ کی تجویز اور ایران اور امریکہ کے معاہدے کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور متعلقہ انتظامات عمانی حکومت نے اٹلی کی حکومت کے ساتھ مل کر کیے ہیں۔