یہ بات انہوں نے جمعرات کو تہران میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے مشترکہ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں تیکنیکی اور فنی معاملات پر مذاکرات اور مشاورت کی گئی۔
محمد اسلامی نے مسٹر گروسی کے ساتھ اپنی ملاقات اور بات چیت کی تفصیلات اور مذاکراتی عمل میں ان کے کردار کے بارے میں کہا کہ ایران کو ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے ہمیشہ یہ توقع رہی ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے اور پیشہ وارنہ رویئے کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئي اے ای اے ایسے جملے اور الفاظ استعمال نہ کرے جس سے ایران کے دشمن کھلے عام ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر مسٹر گروسی سے اتفاق کیا، اور انہوں نے بھی ہماری رائے کی تصدیق کی۔