یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج کی راکٹ فورس نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کو "فلسطین 2" الٹراسونک میزائل سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پایا جسکے نتیجے میں اس ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے کے لیے پروازیں روک دی گئیں۔
سریع نے یہ بھی بتایا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت کے جواب میں ملک کی میزائل اور ڈرون فورسز نے بحیرہ احمر میں USS ہیری ٹرومین طیارہ بردار بحری بیڑے اور متعدد دیگر امریکی فوجی آرسینلز کے ساتھ کئی گھنٹے تک جھڑپیں کیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یمن اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمہ نہیں ہوجاتا۔