تہران - ارنا- یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک خصوصی آپریشن میں جنوبی یافا میں ایک فوجی ہدف پر "فلسطین 2" بیلسٹک میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کے مطابق یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی فوج نے کامیابی سے "فلسطین 2" الٹراسونک بیلسٹک میزائل سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی اہداف کے خلاف یمنی فوج کی یہ دوسری کارروائی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ پٹی کی حمایت میں کارروائیاں جاری رہیں گی اور یمن کے خلاف امریکی اقدامات سے ان کاروائيوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سریع نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کی بحری ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور اس علاقے کی ناکہ بندی ختم نہیں کردی جاتی۔