تہران/ ارنا- بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمیرل مصطفی تاج الدینی نے بتایا کہ ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری فوجی مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے بتایا کہ پیر کی رات اور منگل کی صبح کو فرضی دشمن کے طیاروں کو کامیابی کے ساتھ ڈھونڈنے اور انہیں مار گرانے کی مشقیں انجام دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری دستوں نے روس اور چین کے ساتھ مشترکہ حربوں پر مبنی مشقوں کو مکمل کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

انہوں نے بتایا کہ "سیکورٹی بیلٹ 2025" مشقوں میں ایران، چین اور روس کے کمانڈو دستے اور اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون دستوں نے بھی شرکت کی ہے۔

یہ مشقیں بحر ہند کے شمالی علاقوں میں منعقد ہوئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قزاقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے نمائندوں نے بھی بحیثیت مبصر ان مشقوں میں شرکت کی ہے۔