انہوں نے کہا غرب اردن میں جو خطرناک واقعات رونما ہو رہے ہیں ان پر بھی ان اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے بنیادی مقصد یعنی فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور غاصبانہ قبضے سے رہائی کی ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جائے۔
انہوں نے غزہ والوں کو جبری طور پر کوچ کرانے کی سازش کو، ان کی نسل کشی کا تسلسل قرار دیا جو اس بار سیاسی وسائل سے کی جا رہی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ جس طرح سے اب تک او آئی سی کے زیادہ تر اجلاس تہران کی درخواست پر تشکیل دیے گئے ہیں اسی رویے کو جاری رکھتے ہوئے اسلامی جہموریہ ایران فلسطینی عوام اور ان کے اقدار کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم سے توقعات زیادہ ہیں تاہم پورا نہ ہونے کے باوجود او آئی سی فلسطینی عوام کی ڈٹ کر حمایت کرنے پر مبنی امت اسلامیہ کی آواز ثابت ہوئی ہے۔