تہران (ارنا) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے 19ویں بحری مشق " اقتدار پیغمبر اعظم (ص)" کے موقع پر کہا کہ ہمسایہ ممالک تک امن اور دوستی کا پیغام پہنچانا اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی حفاظت اس مشق کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

سپاہ کی یہ 19ویں بحری مشق، جسے شہید حسین منجزی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، خلیج فارس کے پانیوں اور بوشہر اور خوزستان کے صوبوں میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس مشق کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے، IRGC کے ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے کہا کہ بحری مشق "پیغمبر اعظم (ص)" ہمسایہ ممالک کے لیے امن اور دوستی کا پیغام ہے اور ہم پڑوسی خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر اس حساس خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے اور کسی بھی خطرے کے خلاف ثابت قدم رہنے کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کا ایک اور پیغام خطے سے باہر کے ممالک کے لیے ہے کہ وہ جان لیں کہ اس خطے میں ان کی موجودگی سلامتی کے قیام میں خلل ڈالتی ہے اور  اس حساس خطے میں پائیدار سلامتی کا قیام انکے بس کی بات نہیں۔

IRGC بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں سیکورٹی کا قیام، بشمول جہاز رانی اور خطے میں اقتصادی سیکورٹی، اس مشق کے اہم اہداف ہیں۔