تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کو حاصل مکمل امریکی حمایت کے نتیجے میں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل بے حسی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات اور گھناؤنے جرائم کی مرتکب قابض حکومت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج بروز پیر (16 دسمبر) النصیرات کیمپ سمیت غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بستیوں اور خیموں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں معصوم بچوں سمیت درجنوں  بےگناہ لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو حاصل مکمل امریکی حمایت کے نتیجے میں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل بے حسی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات اور گھناؤنے جرائم کی مرتکب قابض حکومت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔