تہران (ارنا) پاک ایران وزرائے خارجہ نے کل رات ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعاون کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے شام کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اس گفتگو میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ اور روابط کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔