IRNA کے مطابق، اسماعیل بقاعی نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی ہولناک نسل کشی کے دو اہم مجرموں کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے حوالے سے X سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ میں قابض حکومت کی ہولناک نسل کشی کے 14 ماہ گزرنے کے بعد، جس کے دوران شدید ترین بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کیا گیا، بلآخر بین الاقوامی عدالت انصاف نے دو اہم مجرموں، نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سزا میں "نسل کشی" کا جرم بھی شامل ہونا چاہیے، جو بالکل واضح ہے۔
بقائی نے مزید کہا کہ ہم انصاف کے حصول اور مقبوضہ فلسطین میں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں
وزارت خارجہ کے ترجمان اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے خلاف عدالتی حکم میں تاخیر کی بڑی وجہ اسرائیلی جکومت کے لیے امریکی معاونت کو قرار دیا جو مقبوضہ فلسطین میں گھناؤنے جرائم کے تسلسل اور اضافے کا سبب بنی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ گرفتاری کے اس وارنٹ کا فوری نفاذ بین الاقوامی عدالت انصاف کی کارکردگی سے وابستہ ہے اور اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس فیصلے میں رسمی عمل اور طریقہ کار کے غلط استعمال کے ذریعے ہیرا پھیری نہ ہو۔