نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں ایران کی قومی خودمختاری و ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم ایران کی قومی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی نمائندے نے ایرانی شہریوں کے خلاف اس حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات اور جرائم کی تفصیل بھی پیش کی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ اس خط میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اور مجرموں سے بازپرس کی درخواست کی گئی ہے۔