پیر کے روز IRNA کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ہم مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ملک اور قوم کو ایک بار پھر سربلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 2 سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے صدر کی منظوری کے ساتھ کیا گیا اور وزیر دفاع بھی اس کونسل کے ایک اہم رکن کے طور پر کردار ادا کرتے ہیں۔
مہاجرانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور صیہونی جکومت اپنی چادر دیکھ کر پاوں پھیلائے، کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کو خاطر خواہ جواب مل گیا ہے اور وہ اپنی حدود سے آگے نہیں بڑھے گی۔