ارنا کے مطابق، جمعرات کے روز ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سائبر اسپیس میں اپنے ذاتی صفحہ پر لکھا کہ نیویارک میں وزیر خارجہ اور میں علاقائی اور عالمی ممالک کے عہدیداروں کیساتھ ملاقاتوں کے علاوہ، ازبکستان میں ایشیائی ممالک کے وزرائے اقتصادیات کے ساتھ بھی مذاکرات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں نائب صدر پاکستان اور آرمینیا بھی جائیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔
صدر نے تاکید کی کہ 14ویں حکومت مغرب سے مشرق، نیویارک سے سمرقند تک دنیا کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی سفارت کاری کی تلاش میں ہے، جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا، ہم قومی مفادات کی بنیاد پر مشرق اور مغرب کے ساتھ بات چیت کریں گے۔