اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر گفتگو کی۔
اسی کے ساتھ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کیوبا کے وزیر خارجہ برونو رودریگیز پاریلا سے ملاقات و گفتگو کی۔
شام کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے "گیئر پیڈرسن" نے بھی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایک وفد کے ساتھ جمعہ کی رات نیویارک پہنچے ہيں۔