وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سائبر اسپیس میں اپنے ذاتی صفحہ پر لکھا کہ غلامی، استعمار، بغاوت اور دوسرے ممالک میں فوجی مداخلتیں دنیا میں امریکی اور برطانوی سامراج کی سیاہ اور شرمناک تاریخ کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 19 اگست 1953 (ایرانی تاریخ: 28 مرداد 1332) کی بغاوت میں ایران میں ڈاکٹر مصدق کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی رسوائی اور ظالم کی سیاسی و فوجی حمایت امریکی اور برطانوی حکومتوں کے ماتھے پر ہمیشہ کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے۔
کنعانی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک اس طرح کے بدنام اور سیاہ ریکارڈ کے ساتھ اس وقت جعلی اور نسل پرست صیہونی حکومت اور غزہ میں نسل کشی کی حمایت کر رہے ہیں اور اسپر طرہ یہ کہ اپنے آپ کو انسانی حقوق اور جمہوریت کا علمبردار بھی سمجھتے ہیں!