انہوں نے کہا کہ ہم امریکی روزویلٹ طیارہ بردار بحری جہاز پر تعینات فوجیوں سے کہتے ہیں کہ وہ آئزن ہاور طیارہ بردار بحری جہاز پر اپنے ہم منصبوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کریں اور صورتحال کو سمجھیں اور اس سے سبق لیں۔
امریکہ کی جانب سے آئزن ہاور طیارہ بردار بحری بیڑے کی خطے سے روانگی کا اعلان یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ ساری کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد کیا گیا جب یمنی میزائل یونٹ نے کئی بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے اس بردار جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک اور رکن حزام الاسد نے غزہ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی، برطانوی اور صیہونی اہداف کے خلاف حملے جاری رہیں گے، اور یہ یمن کا حق اور غزہ کے باشندوں کی حمایت کے مطابق ہے۔