المسیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ امریکہ و برطانیہ کے جارحیت پسند اتحاد نے جمعرات کی شام مغربی یمن کے الحدید صوبے پر پھر حملے کئے ہیں۔
انصار اللہ کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگي طیاروں نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے میں واقع الدریھمی ضلعے کے دو علاقوں پر حملے کئے۔
یمنی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
ان حملوں کو روکنے کے لئے امریکہ اور برطانیہ نے ایک غیر قانونی اتحاد بنا کر یمن کے خلاف جارحیت شروع کر دی ہے۔