صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ترکیہ کے پہلے دن، دونوں ممالک کے صدور کی قیادت میں مشترکہ تعاون کی اعلی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد ثقافت، ذرائع ابلاغ اور مواصلات، ریل اور فضائی نقل و حمل، بجلی، توانائی، معیشت اور آزاد تجارتی زون کے سلسلے میں تعاون کے دس معاہدے منظور کئے گئے۔
ایران کے وزرائے خارجہ، نقل و حمل اور شہری آبادکاری، پیٹرولیم، داخلہ، ثقافت، صنعت، فرہنگی میراث اور سیاحت اور آزاد تجارتی زون کے سربراہ، بجلی کی قومی کمپنی کے سربراہ اور ان کے ترک ہم منصبوں نے ان دستاویزات پر دستخط کئے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی جمعرات کو ترک اور ایرانی تاجروں اور اسی طرح ترکیہ میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کریں گے۔