ایوان صدر سے جاری کیے گئے بیان میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان و ایران کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں لہذا دونوں ممالک کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور دوسرے ممالک سے بھی اسی طریقہ کار اور اصولوں کے مطابق کام کرنے کی توقع رکھتا ہے۔