حسین امیرعبداللہیان نے منگل کی صبح ماسکو پہنچنے پر کہا کہ بحیرہ کیسپین کے سرحدی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کا مقصد ان 5 ساحلی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
امیر عبداللہیان کے مطابق اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی اور فلسطین کے مغربی کنارے میں نسل کشی اور جنگی جرائم کو فوری طور پر روکنے، مسلسل انسانی امداد بھیجنے اور غزہ کے عوام کی جبری ہجرت کو روکنے کے لیے اجلاس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ بالخصوص روس سے بات چیت کریں گے۔
بحیرہ کیسپیئن کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کا سالانہ اجلاس 14 دسمبر 2023 کو اسلامی جمہوریہ ایران، رشین فیڈریشن، جمہوریہ آذربائیجان، قزاقستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں کیسپین خطے کی سلامتی، اقتصادی تعلقات کے فروغ، سمندری نقل و حمل، تجارت، توانائی اور ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات کی جائے گی.