اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے شہر کراچی میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص اسپتالوں پر بمباری کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، آج کراچی میں جماعت اسلامی اور ڈاکٹرز اینڈ نرسز یونین کی کوششوں سے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فلسطین کے طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حمایت میں مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹروں اور نرسوں نے "مرگ بر اسرائیل" اور "لبیک یا فلسطین" کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے لوگوں کے خلاف قابض صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص طبی مراکز پر بمباری کی مذمت کی۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی آزادی اور جنگ بندی کے نعرے درج تھے۔